Posts

Showing posts with the label latest

آئی فون تو بیشتر افراد استعمال کرتے ہیں مگر بہت کم افراد اس ٹرک سے واقف ہیں جو گزشتہ دنوں ایک ٹوئٹر صارف نے دریافت کی۔

Image
درحقیقت یہ ٹرک وقت بچانے میں مدد دیتی ہے اور صارفین اس کی مدد سے فوری طور پر اپنے ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔  اس کے لیے اسکرین پر اسپیس بار کو دبا کر رکھیں جس کے بعد میسجز کو آسانی سے ایڈٹ کرسکتے ہیں جو انفرادی الفاظ کو دبا کر بار بار ایڈٹ کرنے کی زحمت سے بچاتا ہے۔  ٹوئٹر صارف کریسی بیرئیری نے اس دریافت کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود کو احمق سمجھ رہی ہیں کیونکہ انہیں اس کی بورڈ شارٹ کٹ کا کبھی علم نہیں ہوسکا تھا۔  انہوں نے لکھا آپ لوگوں نے مجھے کبھی اس آئی فون ٹرک کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟ ۔ اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی ٹوئٹر صارف کے مطابق اگر آپ اسپیس بار پر کلک کرکے اسے دبا کر رکھیں، تو کرسر کو اپنی مرضی سے کہیں بھی حرکت دے سکتے ہیں، انگوٹھے سے کرسر کو ڈریگ کرکے لانے کی کوشش نہیں کرنا پڑے گی۔ اس فیچر میں اسپیس بار کو دبا کر رکھنے سے کرسر کو بائیں، دائیں اوپر نیچے کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اس آئی فون ٹرک سے میسجنگ کے دوران ٹائپوز کی غلطیوں کو ٹھیک کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر آئی فون صارفین بھی اس ٹرک سے واقف نہی...

اب اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ مہینے میں صرف دو بار چارج کریں

Image
نیویارک سٹی: اگر آپ موبائل اور لیپ ٹاپ کی بیٹری کو بار بار چارج کر کے تنگ آچکے ہیں تو اب آپ کی اکتاہٹ ختم ہونے والی ہے کیوں کہ سائنس دان ایسی بیٹری تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جسے مہینے میں صرف دو بار چارج کرنا ہوگا۔  تحقیقی جریدے سائنس میں شائع ہونے والے مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سائنس دان فلورائیڈ بیٹری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جسے ایک بار چارج کرنے کے بعد دو ہفتے تک دوبارہ چارج کرنے سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ فلورائیڈ بیٹری کی تیاری کے لیے دنیا کے بہترین ادارے کالٹیک اور جیٹ پاپولیشن لیبارٹری، ناسا، ہنڈا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور لارنس برکلی نیشنل لیبارٹری کے ماہرین کیمیا کی ایک ٹیم نے برسوں شبانہ روز محنت کی۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور 2005ء میں نوبل انعام حاصل کرنے والے کیمیا کے پروفیسر رابرٹ گربس نے بتایا کہ فلورائیڈ آئن بیٹری مروجہ لیتھیم بیٹریوں کے مقابلے میں 8 گنا طاقت ور ہوتی ہیں اور انہیں 15 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ فلورائیڈ آئن بیٹریز موجودہ لیتھیم بیٹریز کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک چارج رہتی ہیں۔ گو ابھی یہ بیٹری ابتدائی مراحل میں ہے تاہم سائنس دان...