Posts

Showing posts with the label jobs

جرمنی نے پاکستان سے ہنرمند کارکن مانگ لیے

Image
لاہور: (روزنامہ دنیا) وزارت خارجہ کا اسلام آباد کو خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جرمنی میں ہنرمند افراد کی ضرورت پوری کرنے کے حوالے سے منصوبہ تیار کرے۔ خط میں انجینئرز، آئی ٹی جیسے شعبوں کا  تذکرہ، جریدے شپیگل کی رپورٹ، جرمنی کو 2030ء تک 30 لاکھ ہنرمندوں کی ضرورت ہے۔  تفصیلات کے مطابق جرمن نیوز ایجنسی کے این اے نے یکم دسمبر کے روز موقر جریدے شپیگل کی ایک رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ جرمنی کی وزارت خارجہ کے ‘شعبہ یورپ’ نے اسلام آباد کی متعلقہ وزارت کے نام لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی وزارت سے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں ہنرمند افراد کی ضرورت پوری کرنے کے حوالے سے ایک منصوبہ تیار کریں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ہنرمند نوجوانوں کو قانونی طور پر جرمنی بھیجنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جرمنی میں ہنرمند افراد کی قلت پوری کرنے کے لیے نئے امیگریشن قوانین تیار کیے جا رہے ہیں۔ رواں برس 26 اکتوبر کے روز پاکستانی وزارت کے نام لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہنرمندوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جرمنی بھیجنے کے لیے متعلقہ وزارت یہ بات یقینی بنائے کہ ایسے افراد درکار قابلیت سے مطابقت...